شکارپور : دوگروپوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

Published On 15 June,2023 11:53 am

شکارپور : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع شکارپور میں دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دوخواتین سمیت سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ ٹاؤن رستم کے نواحی گاؤں چمن سکپور میں پیش آیا جہاں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین  سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر شکار پور پولیس اور امدای ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہسپتال خانپور منتقل کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی ، دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی سیاہ کاری کے معاملے پر ہوئی ہے ۔