خیبرپختونخوا :حوالہ ہنڈی و کرنسی کی غیرقانونی سمگلنگ میں ملوث 468ملزمان گرفتار

Published On 14 June,2023 12:40 pm

پشاور : (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی و کرنسی کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں میں 468 ملزمان گرفتار کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے صوبے میں حوالہ ہنڈی وکرنسی سمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف 394 مقدمات درج کیے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے 468 ملزمان سے ایک ارب 30 کروڑکی پاکستانی وغیر ملکی کرنسی پکڑی گئی جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد ڈالر ریکور کیے گئے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں سب سے زیادہ 200 کارروائیاں کی گئیں ، حوالہ ہنڈی اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث 158 ملزمان کو سزائیں دلوائی جاچکی ہیں ۔