گوجر خان: ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچیج پر چھاپہ، 5 ملزم گرفتار

Published On 13 June,2023 07:11 pm

گوجر خان : (دنیا نیوز) فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے کمرشل بینکنگ سرکل نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ مارتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیر قانونی منی چینجر سے 9 کروڑ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، غیرقانونی کاؤنٹر بی کرنسی کی خرید و فروخت میں لیگل کرنسی ایکسچینج کے ملازمین ملوث نکلے۔

ایزی ایکسچینج کا کیشیر غیر قانونی کاؤنٹر پرسسٹم بند کر کے آوٹ آف بک غیر قانونی سرگرمی میں مصروف تھا، کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، یورو، ملائیشین رنگٹ ،قطری ریال ،سعودی ریال، اور اماراتی درہم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملازمین ریکارڈ سے زائد کیشن پر ایف آئی اے کو مطمئن نہ کر سکے، ایف آئی اے نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں عبدلباسط، قیصر عباس جعفری، محمد رضوان برانچ مینیجر اور مالک و ڈائریکٹر شاہزیب جمیل شامل ہیں۔