کراچی: گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

Published On 13 June,2023 06:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گلشن معمارمیں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکوہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کراچی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ گلشن معمار میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے پر ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کےتبادلےمیں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

 فیصل بشیرمیمن نے مزید کہا کہ ہلاک اورزخمی ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونزاوراسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان ڈکیتی اورسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔