قصور : ( دنیا نیوز ) تھانہ کھڈیاں پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
قصور پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث مرتضی عرف باری گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا گیا اور انکے قبضہ سے لوٹی گئی 6 لاکھ روپے کی نقدی رقم، دو موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دیپالپور روڈ اور لنک روڈ پر وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے 13 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ کھڈیاں پولیس کو شاباش دی ہے۔