لاہور: (دنیا نیوز) میوہسپتال کی ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران شدید فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
فائرنگ سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا، تاحال تصادم کی وجہ سامنے نہ آسکی۔