فیروزوالہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر فیروزوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
فیروزوالہ پولیس کے مطابق رچنا ٹاؤن میں ٹیلر کی دوکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیروزوالا میں 2 دنوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تیسرا نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔