ویتنام میں پولیس سٹیشنز پرحملہ ، اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک

Published On 11 June,2023 03:25 pm

ہنوئی : (ویب ڈیسک ) ویتنام میں 2 پولیس سٹیشنز پر حملوں میں پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ یہ واقعہ اتوار کی صبح ویتنام کے علاقے سینٹرل ہائی لینڈز میں پیش آیا جہاں پرقائم 2 پولیس سٹیشنز پر حملہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حملوں میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات  موصول ہوئی ہیں جن میں پولیس اہلکار سمیت عام شہری بھی شامل  ہیں ۔

انتظامیہ کی جانب سے  زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور شناخت بتانے سے گریز کیا جارہا ہے تاہم ویتنامی حکام نے  بتایا ہے کہ پولیس سٹیشنز پر حملوں میں ملوث 6 حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ مزید حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔