نوڈیرو: (دنیا نیوز) گاؤں کوٹ بھٹو میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ تھانہ گڑھی خدابخش بھٹو کی حدود میں پیش آیا، نوجوان کامران بھٹو کسی کام سے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نوڈیرو ہسپتال پہنچا دی اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی، ورثا کی جانب سے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔