سکھر: دیرینہ تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے نوجوان قتل

Published On 11 June,2023 08:14 pm

سکھر: (دنیا نیوز) دیرینہ تنازع پر کھروس برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق باگڑجی کے قریب ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں دیرینہ تنازع پر کھروس برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان پرویز کھروس قتل ہوگیا۔

ورثا کے مطابق مقتول نوجوان پرویز کچھ روز قبل جیل سے رہا ہوکر آیا تھا، مقتول شہر کی طرف جا رہا تھا کہ ملزمان نے حملہ کرکے قتل کیا ہے ، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں دیرینہ تنازع چل رہا ہے ، اس تنازعہ کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل بھی ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا ۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔