کراچی، گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

Published On 12 June,2023 06:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر میں انٹیلی جنس بیسڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم کے سہولت کاروں سے ہے، گرفتار دہشتگرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اہم شخصیات کو ٹارگٹ بھی کرنے کی پلاننگ کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے 3 دستی بم،6 پستول برآمد کرلیے گئے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتاردہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔