خیبر: (دنیا نیوز) خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق باڑہ فورٹ سلوپ کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ زمینی تنازعہ بھی بتائی جارہی ہے ، واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔