اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں ،4 ملزمان گرفتار

Published On 14 June,2023 10:35 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، یہ کارروائیاں مختلف شہروں گوجرانوالہ ،کچلاک بائی پاس کوئٹہ، خیبر، میانوالی،کراچی اورچمن میں کی گئی ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 101 کلو  640گرام چرس،50کلو ہیروئن ، ایک کلو 200گرام افیون ،5 کلوگرام آئس،4 کلومشکوک موادبرآمد کیا گیا ہے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق تمام ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔