کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران متعدد جرائم میں ملوث ملزم ہلاک

Published On 14 June,2023 01:07 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سےتھا اور وہ ڈکیتی ، سٹریٹ کرائم سمیت قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔