سکھر: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارکن 'نور احمد ابڑو' گرفتار

Published On 15 June,2023 06:04 pm

سکھر: (دنیا نیوز) سندھ کے شہر سکھر میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی ،بس ٹرمینل سے کالعدم تنظیم کے کارکن نور احمد ابڑو کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کاتعلق کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولیشنری آرمی ( ایس آر اے) سے ہے، کالعدم تنظیم کے لیے مختلف علاقوں سے فنڈجمع کرکے سکھر پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق شکارپور ضلع کے علاقے مرشد آبادسے ہے ، ملزم کے خلاف سندھ کے مختلف اضلاع میں 13 سے زائد مقدمے درج ہیں، ملزم کے بھائی منیر ابڑو کو کچھ عرصہ قبل سی ٹی ڈی حیدرآباد نے گرفتار کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے بھائی منیر ابڑو کو چھڑوانے اور تنظیم کی مالی معاونت کے لیے فنڈ جمع کررہا تھا ، نور احمد ابڑو بڑے گھروں میں ڈکیتی اور ایکسپلوز ایکٹ میں متعدد بار گرفتار ہوچکاہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 35 ہزار روپے نقد، ایس آر اے کی رسید بک ،پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔