لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش فٹ بال کلب برن ماؤتھ نے کلب مینجر گیری اونیل کو عہدے سے فارغ کر دیا۔
کلب کے مالک بل پولیے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے، گیری کا ہیڈ کوچ یا مینجر کی حیثیت سے ایک طویل کیریئر باقی ہے تاہم کلب کے بہتر مفاد میں کافی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
بل پولیے نے مزید کہا کہ گیری اونیل کے جانشین کا اعلان فوری طور پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گیری اونیل کو ان کی تقرری کے سات ماہ بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ برس اگست میں سکاٹ پارکر کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عبوری طور پر چارج سنبھالا تھا جبکہ نومبر 2022 میں انہیں مستقبل بنیادوں پر مینجر مقر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گیری اونیل کی قیادت میں برن ماؤتھ کلب نے گزشتہ سیزن میں 34 میں سے 10 پریمیئر لیگ میچوں میں کامیابی سمیٹی۔