ایمسٹرڈیم : ( دنیا نیوز ) سپین نے نیشنز لیگ کے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
انگلش میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنز لیگ کے فائنل میں سپین کے ہاتھوں شکست کے بعد کروشیا اپنی پہلی بین الاقوامی ٹرافی سے محروم ہو گیا۔
نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلا گیا فائنل معرکہ اضافی وقت کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔
فاتح ٹیم نے کروشیا کو پنالٹیز پر 4-5 سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، یورو 2012 میں فتح کے بعد یہ 11 سالوں میں سپین کا پہلا بین الاقوامی ٹائٹل ہے۔
#NationsLeague pic.twitter.com/ZAX3Un1rhg
— UEFA EURO 2024 (@EURO2024) June 19, 2023
سپینش مڈفیلڈر اور مین آف دی فائنل روڈری نے اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں، یہ واقعی ایک مشکل مقابلہ تھا اور ایسی جیت حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔
#NationsLeague pic.twitter.com/8QIPPAZ1qK
— UEFA EURO 2024 (@EURO2024) June 19, 2023