چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں ماریشیز کی پاکستان کو شکست

Published On 12 June,2023 02:26 am

کوالالمپور : ( ویب ڈیسک ) ماریشیز نے چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دے دی۔

میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کے خلاف 0-3 سے کامیابی سمیٹی، میچ میں پاکستان کے مڈ فیلڈ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اینجلے سٹیڈیم بیلے ویو ہیرل میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ہاف میں کانٹے کا مقابلہ ہوا اور کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔

ماریشیز کا پہلا گول ویلینو جرمی رابرٹ نے 53ویں منٹ میں کیا، ایشلے نذیرا نے 63ویں جبکہ مامون موسیٰ خان کے اون گول نے میچ کو 0-3 پر اختتام پذیر کیا، گرین شرٹس کی جانب سے میچ میں گول کی ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا میچ 14 جون کو کینیا کے خلاف کھیلی گی۔