لندن : (ویب ڈیسک ) فٹبال ایسوسی ایشن چیلنج (ایف اے) کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 142 ویں ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے میچ کے دوران دونوں گول الکائی گونڈوگان نے کیے ، انہوں نے صرف 13 سیکنڈ میں گول کرکے ایف اے کپ میں تیز ترین گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
Double winners!
— Manchester City (@ManCity) June 3, 2023
2-1 #ManCity pic.twitter.com/U4UeGntF4q
جرمن فٹبالر الکائی گونڈوگان سے قبل تیز ترین گول کا ریکارڈ لوئس ساہا کے پاس تھا، انہوں نے 2009 میں چیلسی کے خلاف 25 سیکنڈ میں گول کیا تھا۔
THAT S UNBELIEVABLE @IlkayGuendogan with an incredible volley for @ManCity, and it s the FASTER EVER #EmiratesFACup Final goal! pic.twitter.com/x95dNx9a8w
— Emirates FA Cup (@EmiratesFACup) June 3, 2023
ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر کی دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ مدمقابل آئی تھیں جبکہ فائنل جیتنے کے بعد مانچسٹر سٹی انگلینڈ کی فٹبال کی تاریخ میں ایک لیگ کے بعد ایف اے کپ ٹرافی جیتنے والی 13ویں ٹیم بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلینڈ کی فٹبال کی تاریخ میں امر ہونے کیلئے صرف ایک قدم پیچھے رہ گئی ہے کیونکہ وہ پریمیئر لیگ پہلے ہی جیت چکی ہے، اب فٹبال ایسوسی ایشن کپ کے بعد ان کی نظریں اب پہلے چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل پر مرکوز ہیں۔
Incredible support yet again!
— Manchester City (@ManCity) June 3, 2023
Have a safe trip home and enjoy the celebrations! pic.twitter.com/Xim3UA9wrO