قومی فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا

Published On 31 May,2023 04:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے زیر اہتمام آئندہ ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے قومی تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے ہوگا۔

پی ایف ایف کے مطابق تربیتی کیمپ میں 28 کھلاڑی شرکت کریں گے اور آئندہ ٹورنامنٹس کیلئے بہترین تیاری کر سکیں گے۔

کیمپ کا بنیادی مقصد موریشس میں ہونے والے آئندہ 4 ممالک کے کپ اور بھارت میں ہونے والی SAFF چیمپئن شپ 2023ء کے لیے ٹیم کو تیار کرنا ہے۔

کیمپ میں شریک ہونیوالے گول کیپرز میں ثاقب حنیف، سلمان الحق، عبدالباسط اور یوسف اعجاز بٹ جبکہ ڈیفنڈرزمیں محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد سفیان، محمد عمر سعید، مامون موسیٰ خان، سید عبد اللہ شاہ، حسیب احمد خان، سردار ولی، سہیل، عیسیٰ سلیمان اور عبداللہ اقبال شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرز میں عالمگیر علی خان غازی، علی عزیر محمود، معین احمد، شائق دوست، محمد ولید خان، راہس نبی، ہارون ارشد فہیم حامد، عمیر علی اور محمد عدنان یعقوب جبکہ فارورڈزمیں عبدالصمد شہزاد، اوٹس جان محمد خان، حسن نوید بشیر اور محمد وحید شامل ہیں۔