کوالالمپور : ( ویب ڈیسک ) چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں کینیا نے پاکستان کو 0-1 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے مطابق پاکستان اور کینیا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، کینیا کے کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 17 ویں منٹ میں شوما موسس کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔
دوسرے ہاف میں پاکستان نے میچ برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر کینیا کے دفاعی کھلاڑیوں نے کوئی موقع نہ دیا اور اس طرح کینیا نے میچ میں 0-1 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔
خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل قومی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں ماریشیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 17 جون کو جبوتی کے خلاف کھیلے گی ۔