بنگلور : ( ویب ڈیسک ) ساؤتھ ایشین فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج سے بھارت کے شہر بنگلور میں ہوگا۔
2 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ میزبان بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت ، کویت، نیپال، لبنان، بنگلا دیش، بھوٹان اور مالدیپ شامل ہیں جبکہ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، کویت، نیپال اور بھارت جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، بھوٹان، لبنان اور مالدیپ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایونٹ انتظامیہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی درخواست پر آج شیڈولڈ پاک ، بھارت میچ ری شیڈول کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد افتتاحی روز صرف کویت اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان مقابلے کا امکان ہے۔