لندن : ( دنیا نیوز ) انگلش فٹبال کلب آرسنل کے ڈیفنڈر پابلو ماری نے مستقل معاہدے پر اطالوی ٹیم اے سی مونزا میں شمولیت اختیار کرلی۔
آرسنل کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں پریمیئر لیگ کلب نے کہا کہ پابلو نے گزشتہ سال زبردست طاقت اور ہمت کا مظاہرہ کیا تاکہ وہ اکتوبر 2022 میں ہونے والے چاقو حملے کے بعد صحت یاب ہو سکیں۔
کلب کا کہنا تھا کہ ہم سب بہت خوش ہیں کہ پابلو اب مکمل فٹ ہو کر پر واپس آ گئے ہیں۔
کلب کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم کلب میں پابلو کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہترین صحت اور خوشی کی خواہش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سپینش کھلاڑی پابلو ماری گزشتہ سال مونزا کلب کے ساتھ معاہدے میں تھے جب وہ اٹلی کے شہر میلان میں ایک شخص کی جانب سے کئے جانے والے چاقو کے حملے سے زخمی ہوگئے تھے۔