ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published On 26 July,2023 10:15 pm

دوشنبے : (ویب ڈیسک) ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنا لی۔

سپر 8 راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 0-3 سے ہرایا جس کے بعد پاکستان کی فتح کا اسکور 13-25، 19-25 اور 14-25 رہا۔

مسلسل تین فتوحات کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں جگہ پکی ہوگئی ہے، پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کے خلاف فتح نے پاکستان کو کیری فارورڈ پوائنٹ دلوایا، ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایک اور فتح، سپر 8 میں پہنچ گیا

واضح رہے پاکستان سپر ایٹ کا آخری میچ کل تھائی لینڈ سے کھیلے گا، تھائی لینڈ کو سپر ایٹ کے پہلے میچ میں تائپے نے شکست دی تھی، اس سے قبل پاکستان نے منگولیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کل تھائی لینڈ سے سپر ایٹ کا آخری میچ کھیلے گا ، اس میچ کو جیتنے کی صورت میں پاکستان ٹاپ ٹیم بن کر سیمی فائنل میں جائے گا، سیمی فائنلز 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔