پرتھ : (ویب ڈیسک ) ویمنز فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ کو دوسری فتح ، ڈنمارک کو ایک صفر سے ہرادیا۔
آسٹریلیا میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں چین نے ہیٹی کو ایک صفر سے شکست دے دی ، ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ ملنے کے باعث چین کی ٹیم ایک گھنٹے سے زائد دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلی۔
اس سے قبل گزشتہ روز ویمن فیفا ورلڈکپ کے گروپ ای میں پرتگال نے ویتنام کو دو صفر سے ہرادیا تھا جبکہ گروپ بی میں نائیجریا نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اگست 2023 کو آسٹریلیا کے سڈنی اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں میں میزبان نیوزی لینڈ، ناروے، فلپائن، سوئٹزرلینڈ، میزبان آسٹریلیا، آئرلینڈ، نائیجیریا، کینیڈا، سپین،کوسٹاریکا، زیمبیا، جاپان، انگلینڈ، ہیٹی، ڈنمارک، چین، دفاعی چیمپئن امریکا،ویتنام، نیدرلینڈز، پرتگال، فرانس، جمیکا، برازیل، پانامہ،سویڈن، جنوبی افریقا، اٹلی، ارجنٹائن، جرمنی، مراکش، کولمبیا اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔