اوسلو: (دنیا نیوز) پاکستان نے ناروے میں سٹریٹ چائلڈ کپ میں سلور میڈل جیت لیا، فائنل میں پاکستان کو پنالٹی ککس پر سولا کلب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلے گئے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور سولا کلب کے درمیان فائنل کھیلا گیا۔
میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا، پاکستان کی طرف سے کپتان طفیل شنواری نے گول کیا۔
پہلے گولڈن گول رول کے تحت اضافی وقت میں بھی گول نہ ہونے پر میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا، سولا فٹبال کلب نے یہ فائنل ایک گول کے فرق سے اپنے نام کیا۔
بارش کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دکھائی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ہر کسی کی توجہ حاصل کر لی تھی تاہم فائنل میں قسمت نے پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔