سڈنی: (دنیا نیوز) انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی بار ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونیوالے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے میزبان ٹیم آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی۔
— FIFA Women s World Cup (@FIFAWWC) August 16, 2023
قبل ازیں گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں سپین نے سویڈن کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، انگلینڈ اور سپین کی ٹیمیں 20 اگست کو فائنل میں مد مقابل ہونگیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے پہلی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔