ریاض : (ویب ڈیسک ) کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما، ریاض مہریز کے بعد اب برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی نیمار جونیئر کا سعودی عرب کے الہلال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیمار جونیئر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن چھوڑکر سعودی عرب کے کلب الہلال چلے گئے ہیں جہاں اُنہیں دو سالہ معاہدے کے تحت 300 یورو ز یعنی پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 94 ارب روپے ملیں گے۔
31 سالہ کھلاڑی کا الہلال کلب میں ٹرانسفر میڈیکل اور ضروری دستاویزات کے مکمل ہونے سے مشروط ہے، نیمار جونیئر کو پی ایس جی کلب نے بارسلونا سے ورلڈ ریکارڈ فیس یعنی 200 ملین پاؤنڈ میں خریدا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیمار جونیئر کو سعودی کلب سے سالانہ ایک سو پچاس ملین یوروز ملیں گے جو اُن کو پرانے کلب پی ایس جی سے ملنے والی رقم سے 6 گنا زیادہ ہے۔
The HISTORICAL is coming @neymarjr #Neymar_Hilali pic.twitter.com/twy8K72I7K
— نادي الهلال السعودي (@Alhilal_FC) August 15, 2023
نیمار نے 2017 میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین جوائن کیا تھا۔
چھ برسوں میں انہوں نے 173 میچوں میں فرانسیسی کلب پی ایس جی کی نمائندگی کی اور اس کلب کو 13 ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا جن میں پانچ لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔