فیفا ویمن ورلڈ کپ: فرانس کو پنالٹی شوٹس پرشکست، آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published On 12 August,2023 03:25 pm

سڈنی : (ویب ڈیسک ) فیفا ویمن ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹس آؤٹ پر فرانس کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ میں شاندار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان کوارٹر فائنل میں فل ٹائم میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا لیکن اس دوران بھی کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی جس کے باعث میچ کا مقابلہ پنالٹی شوٹس پر ہوا۔

آسٹریلیا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ سڈن ڈیتھ پر شکست دی، آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹس پر 7 گول سکور کیے جبکہ فرانس نے 6 گول سکور کیے اور گول کرنے کے 3 مواقع ضائع بھی کیے ۔