لاہور: (دنیا نیوز) مطلوبہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے ہوم میچ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔
اسلام آباد کا جناح سٹیڈیم اور لاہور کا پنجاب سٹیڈیم پی ایف ایف کے آپشنز تھے لیکن دونوں سٹیڈیمز میں فیفا کے تازہ معیار کے مطابق سہولیات مکمل نہیں ہیں، پچ اور فلڈ لائٹ کا معیار، کمروں کی دستیابی پی ایف ایف کیلئے چیلنج ہے۔
انٹرنیشنل میچ کیلئے ڈریسنگ روم کے علاوہ میڈیکل روم، ٹیکنیکل آفیشلز روم اور براڈ کاسٹر روم بھی لازمی ہے، پی ایف ایف نے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو پر بھی غور کرنا شروع کر دیا ہے۔