فیفا ویمنز ورلڈ کپ : جاپان پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل

Published On 01 August,2023 03:32 am

ویلنگٹن : ( ویب ڈیسک ) جاپان نے فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2023 کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

جاپان نے اپنے گروپ سی کے تیسرے اور آخری میچ میں ہسپانوی ٹیم کو 0-4 گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی یقینی بنائی، فاتح ٹیم کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں جاپان اور سپین کی ویمن ٹیمیں ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم، ویلنگٹن کے مقام پر آمنے سامنے تھیں جس میں جاپان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہسپانوی ٹیم کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔

جاپان کی حناتا میازاوا نے دو جبکہ مینا تنکا اورریکو یوکی نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

گروپ سی کے ایک اور میچ میں زیمبیا کی ٹیم نے کوسٹا ریکا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔