لندن : ( ویب ڈیسک ) یوراگوئے کے دفاعی کھلاڑی ڈیاگو گوڈن نے پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
37 سالہ گوڈن نے اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران چار ورلڈ کپ کھیلے اور اپنے کلب کیریئر کا زیادہ تر حصہ سپین میں گزارا۔
گوڈن نے اپنے کیرئیر میں 600 سے زائد پروفیشنل میچز کھیلے اور 38 گول سکور کیے جبکہ انہوں نے 10 ٹائٹل اپنے نام کیے جن میں دو یوروپا لیگ ٹائٹل بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر جاری پیغام میں کہا کہ پیارے فٹ بال، آج میں اپنی زندگی کا ایک مرحلہ مکمل کر رہا ہوں، ایک مرحلہ جو میری زندگی تھا، میں اب اپنے خاندان کے ساتھ گھر واپس آ رہا ہوں، یہ وہ چیز ہے جو میں ہمیشہ چاہتا تھا۔
ان کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور اپنے خاندان سے لطف اندوز ہونا چاہتا تھا۔