ریاض : ( ویب ڈیسک ) برازیل کے فٹبال کھلاڑی ونگر میلکم کا سعودی عرب کے کلب الہلال کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
حالیہ ہفتوں میں کئی ہائی پروفائل کھلاڑیوں نے سعودی کلب میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ کلب کی جانب سے دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کے ساتھ بھی معاہدے کی کوشش کی گئی تاہم یہ کوشش ناکام رہی اور انہوں نے میجر لیگ سوکر سائیڈ انٹر میامی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
سعودی کلب نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ برازیلین فٹبال پلیئر ونگر میلکم روسی ٹیم زینیٹ سینٹ پیٹرزبرگ سے الہلال میں شامل ہو گئے ہیں۔
الہلال کلب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X ( ٹوئٹر ) پر اپنے آفیشل ہینڈل کے ذریعے میلکم کو خوش آمدید کہا گیا۔
“We welcome you to #AlHilal
— AlHilal Saudi Club (@Alhilal_EN) July 26, 2023
Story Behind #Malcom_Hilali pic.twitter.com/BylHyTFfdL
یاد رہے کہ 26 سالہ ونگر نے 2019 میں بارسلونا کلب سے زینیٹ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ گزشتہ سیزن میں 23 گولز کے ساتھ روسی پریمیئر لیگ کے ٹاپ سکورر رہے۔