ایڈیلیڈ / ایڈن پارک : ( ویب ڈیسک ) فیفا ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں اٹلی، جرمنی اور برازیل کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔
نیوزی لینڈ کے شہر ایڈن پارک میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ گروپ جی کے اٹلی اور ارجنٹینا کے میچ میں اٹلی کی سٹرائیکر کرسٹیانا گیریلی نے 87 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں جرمنی کی ٹیم نے حریف مراکش کو 0-6 سے شکست دی، جرمن کپتان الیگزینڈرا پوپ نے دو گول سکور کئے جبکہ بوئل، ایت الحاج، رابٹ اور شولر نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
ایڈلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں برازیل نے پاناما کو 0-4 سے شکست دی، فاتح ٹیم کی کھلاڑی آرے بورجس نے میگا ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔