آکلینڈ : ( ویب ڈیسک ) ویمنز فٹبال ورلڈکپ 2023 کے افتتاحی میچز میں مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے کامیابی سمیٹ لی۔
فیفا ویمنز فٹبال ورلڈکپ کا شاندار آغاز ہو گیا، آکلینڈ میں افتتاحی میچ میں ناروے اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی لیکن دوسرا ہاف شروع ہوا تو 48 ویں منٹ میں ہنہ ولکنسن نے گول کر کے نیوزی لینڈ کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں شریک میزبان آسٹریلیا نے آئرش ٹیم کے خلاف کامیابی سمیٹی۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی، تاہم دوسرے ہاف کے شروع میں آسٹریلیا کو پنالٹی کک ملی جسے سٹیفنی کیٹلے نے گول میں بدل دیا اور آسٹریلیا نے میچ 0-1 سے جیت لیا۔