نیشنل فٹبال چیلنج کپ 2023 کے فائنل راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

Published On 20 July,2023 08:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیشنل فٹبال چیلنج کپ 2023ء فائنل راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

شیڈول کے مطابق نیشنل چیلنج کپ فائنل راؤنڈ کا 21 اکتوبر سے آغاز ہو گا، ایونٹ 6 نومبر تک جاری رہے گا، فٹبال فیڈریشن کے مطابق فائنل راؤنڈ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

قومی مقابلوں میں کے آر ایل، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس شامل ہیں، پاکستان نیوی، واپڈا، ایچ ای سی، پاکستان ریلوے اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔