ڈونیڈن / ویلنگٹن / سڈنی: (ویب ڈیسک ) ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں گروپ ای کے مقابلوں میں امریکا نے ویتنام کو تین صفر سے شکست دے دی ۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ویمنز فیفا ورلڈکپ کے مقابلے جاری ہے ، گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلوں میں گروپ ای میں امریکا نے ویتنام کو تین صفر سے ہرادیا ۔
AN OPENING STATEMENT.
— U.S. Women s National Soccer Team (@USWNT) July 22, 2023
USA 3 - 0 VIE #USWNT x @Visa pic.twitter.com/V92V5jvEi0
گروپ سی میں سپین نے کوسٹاریکا کو تین صفر سے شکست دی۔
خیال رہے کہ امریکا کی ویمنز ٹیم دفاعی چیمپئن ہے، امریکی ویمن فٹ بال ٹیم نے 2015 اور 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
عالمی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اگست 2023 کو آسٹریلیا کے سڈنی اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں میں میزبان نیوزی لینڈ، ناروے، فلپائن، سوئٹزرلینڈ، میزبان آسٹریلیا، آئرلینڈ، نائیجیریا، کینیڈا، سپین،کوسٹاریکا، زیمبیا، جاپان، انگلینڈ، ہیٹی، ڈنمارک، چین، دفاعی چیمپئن امریکا،ویتنام، نیدرلینڈز، پرتگال، فرانس، جمیکا، برازیل، پاناما، سویڈن، جنوبی افریقا،اٹلی،ارجنٹائن، جرمنی، مراکش، کولمبیا اور جنوبی کوریاشامل ہیں۔