برسبین: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کیخلاف میچ ڈرا ہونے پر جرمنی تاریخ میں پہلی بار پہلے راؤنڈ میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری فیفا ویمنز ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے جہاں جرمنی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ویمنز ٹیم 2003 اور 2007 میں دو بار ورلڈکپ جیت چکی ہے اور وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی کوریا کے ساتھ مقابلے میں ن بد قسمتی سے جرمنی کی ٹیم میچ جیتنے میں ناکام رہی ، جرمنی کی ٹیم کا گروپ ایچ کا آخری میچ جنوبی کوریا کے ساتھ 1-1 سے ڈرا ہوا جس کے بعد جرمن ٹیم پہلی بار خواتین کے ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مراکش نے اپنے اہم ترین میچ میں کولمبیا کو 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، شکست کے باوجود کولمبیا نے بھی پری کوارٹر فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا ہے۔