ناروے کپ : پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے تیسرا میچ بھی جیت لیا

Published On 02 August,2023 12:20 pm

ناروے : (دنیانیوز) پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کا مسلسل تیسرا میچ جیت لیا ۔

پاکستان کی جانب سے احمد رضا اور طفیل شنواری نے چوتھے منٹ میں ایک ایک گول کیا، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ  ناقابل شکست رہتے ہوئے مکمل کر لیا۔

فٹبال ٹیم نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

پاکستانی ٹیم راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں جمعرات کو ناروے مولڈے فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گی۔