پاکستان کے دلاور خان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

Published On 03 August,2023 09:29 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) پاکستان کے دلاور خان سنان نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

دلاور خان نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں 77 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

دلاور خان نے فائنل میں امریکی ایتھلیٹ ایلی ڈیوس کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا، واضح رہے کہ ورلڈ مارشل آرٹس گیمز فلوریڈا میں منعقد ہوئے تھے۔