قصور: دو گروپوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی

Published On 02 August,2023 11:11 pm

قصور: (دنیا نیوز) دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ستوکی میں تیز رفتار موٹر سائیکل سے دھول اڑنے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زحمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کاشف اور اسلم شامل ہیں جبکہ صداقت ٹانگ پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہوا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مصطفی آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔