ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بایرن میونخ کی صفوں سے تعلق رکھنے والے سینیگالی ساڈیو مانی کے ساتھ باضابطہ طور پر ایک معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت مانی2027 تک النصر کا حصہ رہیں گے۔
سعودی کلب سینیگالی انٹرنیشنل کے کیرئیر کی ساتویں ٹیم ہو گی جس نے اپنے ملک میں اپنے کیرئیر کا آغاز جنریشن فٹ، پھر فرنچ میٹز اور آسٹرین ریڈ بل سالزبرگ سے کیا۔
مانی نے اپنے کیرئیر میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، جن میں خاص طور پر چیمپئنز لیگ، انگلش پریمیئر لیگ اور لیورپول کے ساتھ کلب ورلڈ کپ کے علاوہ جرمن لیگ اور بائرن میونخ کے ساتھ سپر کپ جیتا۔
اس نے 2022ء کے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی قیادت بھی کی اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار سینیگال کے ساتھ 2022 افریقن نیشنز کپ بھی جیتا، روس میں 2018 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تاہم چوٹ لگنے کے بعد اسے 2022 کے آخر میں قطر میں ہونے والے فٹ بال کپ کے آخری میچوں سے باہر کر دیا گیا تھا۔