فیفا ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نائیجیریا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Published On 07 August,2023 06:47 pm

میلبرن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نائیجیریا کو پنالٹی کس پر 2-4 سے شکست دے کر ویمنز ورلڈ کپ فٹبال کے کوارٹر میں جگہ بنالی.

سن کارپ فٹبال سٹیڈیم، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں میچ کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

کھیل کے اضافی وقت میں میں بھی دونوں ٹیمیں کوششوں کے باوجود گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

بالآ خر پنالٹی کِکس پر انگلینڈ نے نائیجیریا کو 2-4 سے شکست دے کر ٹاپ 8 میں جگہ بنالی۔