فیفا ویمنز ورلڈ کپ: سویڈن نے امریکا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 06 August,2023 08:56 pm

میلبرن: (ویب ڈیسک) سویڈن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن امریکا کو شکست دے کر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا گیا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پونے تین گھنٹے تک جاری رہا، مقررہ وقت میں گول نہ ہونے پر اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہو سکا، بلآخر میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں سویڈن نے کامیابی حاصل کی۔

سویڈن نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن امریکا کو پنالٹی ککس پر 4-5 سے شکست دی، قبل ازیں دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی ہے۔