ساف انڈر 16 چیمپئن شپ: پاکستان، مالدیپ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published On 04 September,2023 07:05 pm

تھمپو: (دنیا نیوز) ساف انڈر 16 چیمپئن شپ میں پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

بھوٹان میں ہونیوالی ساف انڈر 16 چیمپئن شپ 2023 میں پاکستان نے مالدیپ کو تین صفر سے شکست دی، جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول سبحان کریم نے 14 ویں منٹ میں کیا، دوسرا گول عبدالصمد نے 39 ویں منٹ میں کیا تیسرا گول مالدیپ کے گول کیپر سے اون گول کی بنیاد پر ہوا۔

واضح رہے کہ 8 ستمبر کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ گروپ اے کے رنر اپ سے ہوگا۔