پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمز میں مسلسل دوسری کامیابی

Published On 26 September,2023 08:07 pm

ہانگژو: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں بنگلا دیش کو شکست دیکر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

چین کے شہر ہانگژو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی ہاکی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف اپنے دوسرے پول میچ میں فتح حاصل کرلی، پاکستان نے بنگلا دیش کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے افراز ، شاہ زیب خان ، محمد عماد، سفیان خان، ارباز احمد نے ایک ایک گول سکور کیا، قومی ہاکی ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف اپنا تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجےکھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، پاکستان سمیت بھارت، جاپان، بنگلا دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائیشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔