پاکستان ہاکی ٹیم کا ایشین گیمز میں شاندار آغاز

Published On 24 September,2023 07:29 pm

ہانگژو: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشن گیمز میں سنگا پور کو 11 صفر سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کردیا۔

چین کے شہر ہانگژو میں ہونیوالی ایشین گیمز کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سنگاپور کیخلاف اپنے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگاپور کو 11 صفر سے شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک گول سکور کیا جبکہ دوسرے کوارٹر میں 5 گولز کیے، قومی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں 4 جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ایک گول سکور کیا۔ 

پاکستان کی جانب سے ارباز احمد اور ارشد لیاقت نے تین تین گول کئے ، عبدالرحمٰن، محمد عماد، افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

قومی ہاکی ٹیم 26 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 12:45بجے دن کھیلے گی۔