پاکستان نے عالمی جوجٹسو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Published On 22 October,2023 09:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے جمیل رضوی نے تھائی لینڈ انٹرنیشنل جوجٹسو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

جمیل رضوی معروف قانون دان اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے بیٹے ہیں، گولڈ میڈلسٹ جمیل رضوی کے مطابق اے ایف جی اوپن جوجٹسو چیمپئن شپ میں 300 سے زیادہ کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں شریک ہیں۔

جمیل رضوی نے کہا کہ بلیو بیلٹ اوپن ویٹ ڈویژن میں تین فائٹس کے بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا جو ملک کے لیے اعزاز ہے، کوچ جہانزیب لون کی نگرانی میں سخت محنت کے بعد پاکستانی پرچم بلند کرنے میں کامیاب ہوسکا۔

انکا کہنا تھا کہ اس جیت کا کریڈٹ اپنے کوچ جہانزیب کے ساتھ والدین کو دینا چاہتا ہوں، اس کامیابی سے میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کرکے ملک کی عزت میں اضافہ کروں گا۔