لندن: ( ویب ڈیسک) یوٹیوب سٹار اور سابق برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو مظلوم فلسطینوں کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھکمیاں ملی ہیں۔
فریال نے انسٹاگرام پر اپنے موبائل کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں انہیں نامعلوم نمبر سے دھمکی کا پیغام ملا ہے۔
دھمکی آمیز پیغام میں لکھا ہے کہ اگر فریال اسرائیل کی حمایت کریں اور فلسطینیوں کی سپورٹ سے رک جائیں تو انہیں بہت فائدہ ملے گا اور اگر وہ اس سے باز نہ آئیں تو وہ سنگین نتائج کیلئے تیار ہوجائیں۔
فریال مخدوم نے لکھا کہ انہیں یہ دھمکی گزشتہ رات کو ملی ہے اور اس کے ذریعے انہیں سچ کو سامنے لانے سے روکا جارہا ہے۔