تیونس کی ویمن ٹینس پلیئر کا فلسطینیوں کو انعامی رقم عطیہ کرنے کا اعلان

Published On 02 November,2023 06:42 pm

تیونس: (دنیا نیوز) تیونس کی ویمن ٹینس پلیئر اونس جبیر نے میچ کی انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اونس جبیر غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں، اونس جبیر نے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورت حال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے۔